ہم نیوز میں برطرفیوں کی ہوا چل پڑی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اہم عہدوں پر فائز لوگوں کا آج آخری دن ہے۔۔ پپو کے مطابق ہم نیوز کے سی او او، ڈیجیٹل ہیڈ ، کریٹیو انرچارج اور براڈکاسٹ کے ہیڈ آج آخری دن اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو پہلے ہی بتادیا گیا تھا کہ انتیس فروری ان کا ہم نیوز میں لاسٹ ورکنگ ڈے ہوگا۔۔ ان سے کہاگیا ہے کہ استعفا دے دیں یا پھر آپ کو برطرفی کا پروانہ تھما دیا جائے گا۔۔ پپو کے مطابق پندرہ افراد کو پہلے مرحلے میں ہم نیوز سے نکالا جارہا ہے، جس میں نیوز روم میں کام کرنے والے کئی اہم لوگ شامل ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ہم نیوزکی انتظامیہ کو شکایات ہے کہ اس بار الیکشن سیل اور ڈیجیٹل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی۔۔ہم نیوزکے دفتر میں یہ افواہ بھی گرم ہے کہ موجودہ ڈائریکٹر نیوزسے کہاگیا ہے کہ اپنی تنخواہ پچاس فیصد کم کریں ورنہ ادارہ چھوڑ دیں۔۔ لیکن پپو نے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں، کیوں کہ موجودہ ڈی این کی وجہ سے ہم نیوز ریٹنگ کے معاملے میں کافی اچھا جارہا ہے۔۔ان کی جگہ اگر کسی اور ڈی این کو لایا گیا تو یہ چینل پھر زوال پذیر ہونا شروع ہوجائے گا۔۔