ہم نیوز اسلام آباد ہیڈآفس میں پہلے کورونا مریض کا انکشاف ہواہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ڈپارٹ کے الیکٹریشن کا پمز اسپتال میں کورونا ٹیسٹ ہواتھا جومثبت آیاہے اور مثبت آنے کے باوجود اس نے نائٹ شفٹ میں اپنی ڈیوٹی پوری کی تھی۔۔ پپوکے مطابق مریض کو فوری طور پر چھٹی دے کر گھر بھیج دیاگیا لیکن ہم نیوز انتظامیہ نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے کو چھپایا۔۔ پپو کا کہناہے کہ مریض چونکہ الیکٹریشن تھا اسلئے اس کا ہرفلور پر آناجاناتھا، وہ پی سی آر اور ایم سی آر میں بھی آتا جاتاتھا، اسٹوڈیوز میں مائیک اور لائٹس بھی ٹھیک کرتاتھا۔ پپو کا یہ بھی کہناہے کہ الیکٹریشن کا نائب جو ساتھ ہی ڈیوٹی دیتاتھا وہ سی جی بنانے والے چار ورکرز کے ساتھ شئیرنگ میں ایک ہی جگہ رہتے ہیں۔۔ پپو کے مطابق ہیڈآفس میں ڈھائی سو سے زائد ملازمین ہیں اور سب کے سب شدید خوف وہراس کا شکار ہیں جب کہ نیوزروم کے ذمہ داران کی جانب سے نشاندہی کے باوجود کسی بھی ملازم کا کوئی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیاگیاہے۔۔
ہم نیوز میں پہلے کورونامریض کا انکشاف۔۔
Facebook Comments