ہم نیوز میں بیوروچیف کا عہدہ بھی فروخت ہونے لگا۔۔ جب سے نئی مینجمنٹ آئی اور اس نے نیوز کا شعبہ سنبھالا ہے پپو کا کہنا ہے کہ کھلم کھلا فرعونیت اور کرپشن ہونے لگی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل آباد کے ایک شوروم مالک کو ہم نیوز کا بیوروچیف بنانے کے لئے دس لاکھ روپے لئے گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں وہ اپنا یہ عہدہ سنبھال لے گا۔۔ پپوکے مطابق یہ وہی بندہ ہے جسے کیپٹل ٹی وی میں تین لاکھ روپے لے کر بیوروچیف کا عہدہ دیا گیا تھا۔۔ اس شخص کی فیصل آباد میں چار گاڑیاں ہم نیوز کے بینرز لگاکر گھوم رہی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے فیصل آباد بیورو ختم کردیاگیا تھا اور یہاں کا تمام اسٹاف فارغ کردیاگیا تھا۔۔ اگر یہاں بندوں کی ضرورت نہیں تھی تو پھر ایسی کیا ایمرجنسی آن پڑی کہ نئے لوگ رکھے جارہے ہیں اور اس سے بھی زیادہ فکرانگیز بات یہ ہے کہ پیسے لے کر عہدے دیئے جارہے ہیں۔۔پپو نے سوال کیا کہ اگر کوئی کوئی پچاس لاکھ روپے دے تو کیا اسے ڈائریکٹر نیوز کا عہدہ دے دیا جائے گا؟؟ پپو نےسلطانہ آپا اور ہم نیوزکے مالک درید قریشی سے اس معاملے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔۔
ہم نیوزمیں بیوروچیف کی خریدوفروخت۔۔
Facebook Comments