ہم نیوز کی اردو ویب ڈیسک سے بیس ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ ایچ آر نے اسٹاف کے سامنے دو راستے رکھے تھے: استعفیٰ یا ٹرمینیشن۔ پپو کے مطابق انیس ورکرز نے استعفے جمع کروا دیے، جبکہ اردو ویب کے سربراہ نے ٹرمینیشن کا آپشن قبول کیا۔ پپو کے مطابق یہ برطرفیاں ستمبر سے ہورہی ہیں اور ہر ماہ ڈیجیٹل میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کونشانہ بنایاجارہا ہے۔۔ پپو کے مطابق ڈیجیٹل میں کچھ انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے اردو ویب کے ہیڈ کو تبدیل کردیاگیا اور نئے ہیڈ کو فری ہینڈ دیاگیا کہ وہ اپنی ٹیم بنائیں ، اس فری ہینڈکی وجہ سے نئے لوگ آرہے ہیں اور پرانے لوگوں کو فارغ کرکے نئے لوگوں کی جگہ بنائی جارہی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ برطرف کئے جانے والوں میں مستقل ملازمین بھی شامل ہیں۔ فارغ کئے گئے کچھ ملازمین اب نوٹس پیریڈ پورا کررہے ہیں۔دوسری جانب ادارے کی جانب سے اس فیصلے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
ہم نیوزڈیجیٹل سے برطرفیاں، ویب ہیڈ بھی فارغ
Facebook Comments
