ہم نیوز نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی اپنے تمام اسٹاف کے لئے سالانہ پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے سالانہ ٹیم میٹنگ میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی روح رواں سلطانہ صدیقی اور درید قریشی اپنے اسٹاف سے ملاقات اور خطاب کرتے ہیں ٹیم میٹنگ کی یہ تقریب ہفتہ کو منعقد ہوگی ٹیم میٹنگ کے لئے اسلام آباد کے ٹیولپ لان، کراچی کے میریٹ ہوٹل اور لاہور کے پی سی ہوٹل میں انتظامات کئے جارہے ہیں سالانہ ٹیم میٹنگ میں سلطانہ صدیقی اور درید قریشی اسٹاف کے سوالات کا جواب بھی دیں گے جبکہ تمام شرکاء کو عشائیہ کے ساتھ ساتھ گفٹ بھی دیا جائے گا
Facebook Comments