ہم نیوز میں جس طرح کے فیصلے اور چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے نہ صرف ہم نیوز کےملازمین بھی پریشان ہیں بلکہ ہم نیوزکے سی ای او نے کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر پیر کے روز آفس میں حیران ہوکر پوچھ رہے تھے کہ جن تیرہ لوگوں کو فائر کیاگیا کس سے پوچھ کر ایسا کیا گیا؟؟پپو نے اپنی پٹاری سے ہم نیوز کے حوالے سے کچھ اپ ڈیٹس بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔ہم نیوزکا بیڑہ غرق بڑی پلاننگ سے کیا جارہا ہے۔۔ملتان سے وجہیہ الحسن سمیت کئی لوگ فارغ کردیئے گئے۔۔اسلام آباد سے کاپی و اسائنمنٹ سمیت دیگر شعبوں سے تیرہ لوگوں کو فائر کیاگیا۔۔پشاور سے پہلی خاتون سکھ رپورٹر کو تیسری بار فائر کیاگیا۔۔گلگت بلتستان آسکردو آزاد کشمیر سے کیمرہ مین فائر کیمرے واپس منگوا لئے گئے۔۔بیوروچیف آزادکشمیر کی سیلری بھی بند کردی گئی۔۔سکھر بیورو بند حیدر آباد بیورو بھی بند سامان واپس منگوا لیا گیا۔۔ایک طرف یہ حالات چل رہے ہیں دوسری طرف پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک چہیتی اینکر کو ریلیف دینے کے لئے کہ اس بیچاری کی نائٹ شفٹ میں نیند میں خلل نہ پڑے صبح پانچ بجے کا بلیٹن ہی ختم کردیاگیا۔
ہم نیوزکی پہلی خاتون سکھ رپورٹر تیسری بار برطرف۔۔
Facebook Comments