Hum News ki Bible main Sab kuch Ulta

ہم نیوز کی بائبل میں سب کچھ الٹا۔۔

ہم نیوز مالکان کے بنائے گئے قوانین کو انتظامیہ بائبل کہتی ہے لیکن اب اس بائبل میں بھی ترامیم ہونے لگ گئیں اور ترامیم مالکان نہیں بلکہ مالکان کے فیوریٹ ملازمین کررہے ہیں۔۔ پپو کا کہناہے کہ جب عدنان اعوان کو مالک صاحب نے مارننگ شو میں تبدیلیوں کا کہاتو انہوں نے صاف کہہ دیا کہ سلطانہ آپا کی پالیسی کے مطابق شو ہورہاہے جس پہ انہیں کہاگیا کہ پھر جاب بھی سلطانہ آپا کی کریں۔۔جس کے بعد دونوں میں ٹھن گئی اور سرد جنگ چل رہی ہے دوسری طرف شعبہ ڈیجیٹل کا بیڑہ ہی غرق ہے اس کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ڈپٹی ہیڈ غضنفر عباس سمیت چار افراد نے بی بی سی ملٹی میڈیا میں تحریری ٹیسٹ دیا ہے اور نئی جاب کے متلاشی ہیں۔۔ پپو کے مطابق ہم نیوز کو بول بنانے کا عمل جاری ہے سلطانہ آپا نے ہمارے بلاگ کا سخت نوٹس بھی لیا اور مالک صاحب کو حالات کی جلد بہتری کے احکامات بھی دئیے ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں