ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک میں مسلسل تیسرے سال سالانہ انکریمنٹ کا اعلان کردیاگیا۔۔یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ سب کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس بھی بونس میں ملے گا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2021 میں یہ انکریمنٹ سو فیصد تک تھا ، 2022 میں 50 فیصد تک تھا اور اس سال یہ انکریمنٹ 19 فیصد تک ہے ۔ہر بار یہ انکریمنٹ سال کی یکم جولائی سے لاگو ہوتا ہے ۔سونے پر سہاگہ یہ ہے پاکستان میں الیکٹرونک نیوز میڈیا کی تاریخ میں غالبا پہلی باربزنس اور پرافٹ کی بنیاد پرہم فیملی میں بونس کی بھی تقسیم ہوئی ہے ، یہ بونس اور انکریمنٹ 31 دسمبر 2022 تک جوائن کرنے والے پورے ہم نیٹ ورک کے اسٹاف کو ملے گا ۔خوشخبری یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ بونس اور انکریمنٹ یکم ستمبر کو تمام ہم فیملی کے اکاونٹ میں آ بھی جائے گا۔ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک پاکستان اپنے تمام ملازمین کو پہلی تاریخ کو تنخواہ کی ادائیگی کرتا ہے ۔ہم نیوز پاکستان کے ٹاپ تھری چینل کی دوڑ میں شامل ہے۔ہم نیوز نیٹ ورک میں ہم فیملی کے تمام ممبران کیلئے میڈیکل انشورنس ہے اور اس کے علاوہ یہ غالبا واحد نیٹ ورک ہے جہاں ملازمین کے والدین کیلئے اوپی ڈی کی سہولت بھی موجود ہے۔۔ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک پاکستان کا واحد میڈیا نیٹ ورک ہے جو اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ ہے اور اپنے مالی معاملات ہر سال پبلش کرتا ہے ۔ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک میں تمام فیملی ممبران کیلئے پی ایف فنڈ بھی ہے اس کے علاوہ ایڈوانس تنخواہ کی بھی سہولت موجود ہے ۔خواتین اسٹاف کو تنخواہ اور پیٹرول کے علاوہ ٹرانسپورٹ الاونس بھی علیحدہ سے دیا جاتا ہے ۔ہم نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر بلڈ ڈونیشن ڈرائیو اور مفت بلڈ ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں ۔ ہم نیٹ ورک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ہم نیٹ ورک میں ویمنز ڈے اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ ہر سال ایک عالیشان ایمپلائز کمیونیکشن میٹنگ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ہر فیملی ممبر شریک ہوتا ہے۔ یہی نہیں سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگردسمبر تک مزید ٹارگیٹ پورے کیے گئے تو دسمبر میں ایک اور بونس دیا جائے گا۔
ہم نیوز کے ملازمین کیلئے خوشخبری۔۔
Facebook Comments