hum network or tankhuaho mein izafa

ہم نیوزکے بیوروچیف کے ساتھ ڈکیتی کاواقعہ۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر ابراہیم لکی ،جنرل سیکرٹری خاور بیگ و ایگزیکٹو کونسل نے لاہورپریس کلب کے فنانس سیکرٹری  و “ہم نیوز ” کے بیورو چیف شیراز حسنات اورصحافی عمیر رانا کیساتھ ڈکیتی کی واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اقتدار میں روزانہ ڈکیتی کی ان گنت وارداتوں نے لاہور پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔اپنے ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس کی لاہورشہر کو جرائم سے پاک رکھنے کی تمام تر کوششیں اعلی افسران کی ناقص حکمت عملی کے باعث بری طرح فیل ہوچکی ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔انہوں نے کہا شہرمیں بڑھتی ہوئی واداتوں سے عام آدمی تو کیا صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں جبکہ چند ماہ قبل لاہورپریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد کی گاڑی کلب کے سامنے چوری ہوئی جس کا آج تک کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اورصحافی عمیر رانا کیساتھ ڈکیتی کی واردات لاہورپولیس کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب یونین آف جرنلسٹس اپنا لائحہ عمل اختیار کرے گی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں