آج دنیا میں یوم مزدور منایاجارہا ہے لیکن ہم نیوز کے میڈیائی مزدور وں کے گھروں کے چولہے بجھادیئے گئے۔۔ہم نیوزکے ایچ آر نے دلچسپ ڈرامہ کیا۔۔پپو نے پانچ اپریل کو ہم نیوزکے فیصل آباد بیورو بند ہونے اور وہاں کے تمام اسٹاف کی برطرفی کی نیوز دی تھی۔۔ان سب کو یکم اپریل کو فائر کیا گیا تھا ، لیکن پپو کی خبر کے لگتے ہی انہیں واپس فوری طور پررکھ لیا گیا، اور یہ لوگ چھ اپریل سے کام پر بحال ہوگئے۔۔ لیکن اب ان سب کو ایک بار پھر نکال دیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ فیصل آباد بیورو کے برطرف ملازمین کو کہاگیا کہ ریزائن کردو تو پانچ مئی کو اپریل کی تنخواہ مل جائے گی جس کے بعد آپ سے نوٹس پیریڈ کرایا جائے گا اور مئی کی سیلری بھی عید سے پہلے مل جائے گی،ریزائن نہ کیا تو پھر آپ کو نکال دیا جائے گا اور پھر دو ماہ کی تنخواہ عید کے بعد ہی ملے گی۔۔ پپو نے سلطانہ آپا سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔دوسری طرف پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پپو ہونے کے شبہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اسائنمنٹ ایڈیٹر کو بھی فارغ کردیاگیا۔۔پپو نے ہم نیوزکی انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ اگر کسی کو نکالنا ہی ہے تو سارا نزلہ پپو پر ہی کیوں گرایاجاتا ہے؟؟ کیا نکالنے کا کوئی اور بہانہ نہیں۔۔ پپو نے یہ بھی کہا ہے کہ شاید اس طرح کی حرکت کرکے دیگر ورکرز کو ڈرایا جاتا ہے کہ نوکری تیل بھی ہوسکتی ہے، لیکن پپو کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔۔ ہم نیوز جب تک آن ائر ہے خبریں تو آتی رہیں گی۔۔ آپ کیا اپنا پورا اسٹاف نکال دوگے؟
مزدور ڈے پر ہم نیوزکے مزدور فارغ۔۔۔
Facebook Comments