ہم نیوز فیصل آباد بیورو بند, پاکستان کی پہلی خاتون سکھ رپورٹر بھی فارغ۔۔
ہم نیوز بھی شدید بحران کا شکار نظر آنے لگا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ہم نیوز نے پورا فیصل آباد بیورو ہی بندکرکے تالے لگادیئے۔۔ سات ملازمین کو کہاگیا کہ استعفے دے دو یا پھر برطرفی لیٹر لے لو۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ فیصل آباد بیورو آفس کا کرایہ بھی ادا نہیں کیاگیا ہے۔۔آفس کا ایڈوانس بھی ختم ہو گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ آئندہ کوئی کرایہ بھی نہیں دیا جائے گا بیورو چیف خاتون رپورٹر اور ایک کیمرہ مین کو رکھا گیا ہے لیکن وہ کہاں بیٹھیں گے اس کا تعین نہیں ہو سکا،پپو نے مزید بتایا ہے کہ ملتان سے بھی ایڈمن اور انجینئر فائر جب کہ ایک خاتون رپورٹر پہلے ایچ آر کی جانب سے امتحانات کی چھٹیاں نہ ملنے پر ادارہ چھوڑ چکی۔۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ہم نیوز نے لانچنگ کے وقت جس طرح شور مچایاتھا کہ اس نے پاکستان میں پہلی خاتون سکھ رپورٹر کو ملازمت دی ہے اس بیچاری کو بھی نکال دیاگیا۔۔ منمیت کورکو ہم نیوز نے پشاور بیورو میں رکھ کر اقلیتی برادری کی ہمدردیاں تو سمیٹ لیں لیکن میرٹ پر کام کرنے والی خاتون سکھ رپورٹر کی جگہ ایک ایسے رپورٹر کو نہیں چھیڑا گیا جو بیوروچیف کا قریبی رشتہ دار ہے اور جسے خبریں بھی خود بیوروچیف ڈھونڈ کر فیڈ کرتا ہے۔۔