ہم نیوز اسلام آباد کرونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے جہاں پر ایک ہی دن میں خاتون اینکر سمیت پانچ ملازمین کا کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہم نیوز اسلام آباد میں کرونا وائرس پھیل گیا ہے جہاں پر ایک ہی روز میں خاتون اینکر، رن ڈاؤن پرڈیوسر سمیت پانچ ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پپوکا کہنا ہے کہ جن ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان کے نام اور دیگر تفصیلات موجود ہیں لیکن ہم اسے جان کر نہیں دے رہے۔۔ پپو نے بتایا کہ ہم نیوز اسلام آباد کی عمارت میں تقریباً 50فیصد ملازمین نزلہ زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہیں لیکن وہ کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے خوف سے ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔ پپو نے مزید کہا کہ جن ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ باقی ملازمین کے گھر سے کام کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
