ہم نیٹ ورک کی سی ای او اور ایم ڈی پروڈکشن کی ہیڈ مومنہ درید نے سینئر اداکار فردوس جمال کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ آئندہ مومنہ درید پرڈوکشن میں کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔۔ فردوس جمال نے اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو میں اداکارہ ماہرہ خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اب ہیروئین کے کردار نہ کیا کریں، جس کا سوشل میڈیا پر مذاق بنایاجارہا ہے اور فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے۔۔معروف ڈائریکٹر، رائٹر اور صحافی ابوعلیحہ کا کہنا ہے کہ۔۔میرے خیال میں ایک پروڈکشن ہاوس اور چینل کو کسی اداکار کے بائیکاٹ کرنے کا حق حاصل نہیں ہونا چاہئے۔ یہ ایک آمرانہ فیصلہ ہے۔۔
Facebook Comments