تحریر: سید بدرسعید۔۔
سب ہم ایوارڈ شو میں شریک تھے۔ آپ میں سے کتنے لوگوں نے انہیں توجہ دی ؟؟؟ نہیں نا ؟؟؟ کیونکہ انہوں نے پورے کپڑے پہن رکھے تھے
اچھا یہ بتائیں کہ جتنے لوگوں نے پوسٹیں لگائیں ان میں سے کتنے لوگوں کو علم تھا کہ ہم ایوارڈ شو بھی ہوا ہے ؟؟؟ یا کتنے لوگ اس شو کے منتظر تھے یا کتنوں نے شو میں دلچسپی لی تھی ؟؟ شاید آدھے بھی ایسے نہیں تھے جو پہلے سے اس شو میں دلچسپی لے رہے ہوں۔۔
اب چلتے ہیں کہ ہوا کیا لیکن پہلے ایک دو جملوں میں تعارف کروا دوں تاکہ اس سارے کھیل میں میری دلچسپی کی وجہ سمجھ سکیں۔۔میں ماس کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر ہوں ، میرا موضوع ڈیجیٹل پی آر ہے جس پر پاکستان میں عموما اتنا کام نہیں کیا جاتا ۔
بہرحال ہم ایوارڈ شو میں جو کم کپڑوں والا ایشو تھا اسے پبلسٹی سٹنڈ کہتے ہیں۔۔مارکیٹنگ صرف مثبت نہیں ہوتی ، توجہ حاصل کرنے کے لیے منفی مارکیٹنگ بھی کی جاتی ہے۔۔جیسے آپ نے مکمل کپڑوں والے اداکاروں کو نظر انداز کیا لیکن کم لباس والے کلک کر گئے۔۔آپ نے آدھی دنیا کو بتا دیا کہ ہم ایوارڈ شو ہوا ہے ، آپ نے اس ایونٹ کی تصاویر بھی شہئر کر دیں کہ کون کون شریک ہوا تھا ، آپ نے برانڈز کی نئی کولیکشن بھی لوگوں کی آنکھوں تک پہنچا دی ، آپ کی وجہ سے ان کا ٹرینڈ بھی بن گیا۔۔دنیا بھر میں اب سوشل میڈیا مارکیٹنگ پر روایتی میڈیا سے زیادہ بجٹ رکھا جا رہا ہے ، بلاگرز ، کانٹنٹ رائیٹرز ، یوٹیوبرز ، ٹک ٹاکرز باقاعدہ پیسے لے کر یہی کام کرتے ہیں جو پاکستانی سوشل میڈیا دانشور مفت کر رہے ہیں۔۔
ڈیجیٹل پی آر اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کئی اسٹنٹ کھیلے جاتے ہیں ۔ان ایکسپرٹس کا کام ویوز حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ آپ جب تک کسی کو اپنی پراڈکٹ کی طرف متوجہ نہیں کریں گے تب تک اسے اس پراڈکٹ کی اچھی چیز بھی معلوم نہیں ہو سکے گی ۔
چند سال قبل ایک معروف اداکارہ نے بیرون ملک کچھ فحش سین کیے ، تب اسے کوئی دیکھتا بھی نہ تھا ، اس نے پوری ایک ٹیم رکھی جو اس کے وہ فحش سین گالیوں کے ساتھ اپ لوڈ کرتی تھی کہ دیکھیں فلاں نے کیا کام کیا ، ملک کی عزت داؤ پر لگا دی وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ اس سے اس کے شو کی ریٹنگ بھی بڑھ گئی ، اداکارہ کا نام بھی بن گیا ، ٹی وی شوز بھی اسے بلانے لگے ، آج کل وہ نامور ہونے کے بعد نیک ہو چکی ہے
اگر آپ سوشل میڈیا پر موجود ہیں تو اپنی اہمیت کو سمجھیں ، اپنے کام اور وقت کی قدر جانیں ، میرے جیسے کسی پی آر ایکسپرٹ یا مارکیٹر کے ہاتھوں استعمال ہونے کی بجائے اپنے دل و دماغ کو فوکس میں رکھیں ۔۔۔بہرحال آپ نے ایسا کرنا نہیں اس لیے میں پروفیشنلی ہم ایوارڈ شو کی پی آر ٹیم اور اس دماغ کو سلام کرتا ہوں جس نے ہم ایسے پاکستانیوں کی جذباتیت استعمال کر کے شو کی ریٹنگ بڑھا دی ۔آپ کی جذباتیت سے آپ نے نہ سہی اس نے تو کما لیا (سید بدر سعید)