نیو نیوز اسلام آباد بیورو نے 2 سینئر رپوٹرز کو نوٹس پیریڈ دیے بغیر ادارہ چھوڑنے کا کہہ دیا ، وزرات خزانہ ، پٹرولیم اور بجٹ کو کور کرنے والے سینئر صحافی اور دفتر خارجہ اسلام آباد سمیت سینیٹ پارلیمنٹ ، پیپلز پارٹی کی رپورٹنگ کرنے والے ماہر رپورٹر کو بغیر کسی نوٹس کے مزید خدمات جاری نا رکھنے کا کہہ دیا گیا۔ پپو کا کہنا ہے کہ دونوں صحافی 2012 سے نئی بات گروپ کے ساتھ منسلک تھے، ادارے کے اچھے اور برے وقت میں ساتھ دیا لیکن مالکان نے کام چلانے کی پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے تین ماہ قبل انتہائی کم تنخواہوں پر چند جونئیر رپورٹرز کو ہائر کر دیا جس کے بعد اب ان پرانے رفیقوں کو گھر جانے کا کہہ دیا گیا۔۔ پپو کے مطابق ان تجربہ کار صحافیوں کو کورونا وبا کے دوران سے باقی میڈیا کی طرح تنخواہوں میں کٹوتی کا سامنا تھا ، حالات معمول پر آنے کے باوجود ان کی تنخواہوں پر لگی کٹوتی بحال نہیں کی گئی ، دونوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ، جسے ہیڈ آفس انتظامیہ ٹالتی رہی ،پپو کا کہنا ہے کہ دونوں سینئر صحافی اپنے کام اور بیٹس میں ماہر تھے، باوجود اس کے ادارے کے بیورو چیف کے ذریعے ہیڈ آفس انتظامیہ کی جانب سے دونوں رپوٹرز کے کام پر نقظہ چینی کی جا رہی تھی اور ذہنی دباؤ کا شکار کیا جا رہا تھا، دونوں ہی صحافی اپنی بیٹس میں کئی بریکنگ خبریں دے چکے ہیں ،لیکن ادارے کے ایڈیٹوریل بورڈ کی جانب سے ایک لائن میں تمام مشقت پر پانی پھیر دیا گیا کہ “ہم آپ کے کام سے مطمئن نہیں۔۔
ہم آپ کے کام سے مطمئن نہیں، 2 سینئر رپورٹر فارغ۔۔
Facebook Comments