hukumran muashre koi goonga behra karna chahiye

حکمران معاشرے کو گونگا بہرا کرناچاہتے ہیں، پی یوجے۔۔

صحافیوں کے خلاف غیر قانونی ، غیر انسانی اور غیر آئینی کریک ڈاؤن کسی بھی صورت قبول نہیں، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل نے فرحان ملک، وحید مراد اور دیگر صحافیوں کیخلاف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران معاشرے کو گونگا بہرا کر دینا چاہتے ہیں ۔ جو شخص بھی ان پر تنقید کرتا ہے اس کے خاندان کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں جن کا کسی بھی مذہب اور قانون پسند ریاست میں تصور نہیں کیا جا سکتا ، ہم آزادی اظہار رائے کیخلاف جاری ان بہیمانہ ہتھکنڈوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں