hukumati iqdamaat ki moyassir tashheer keliye jameh hikmat amli kaa hukum

حکومتی اقدامات کی موثر تشہیر کیلئے جامع حکمت عملی کا حکم۔۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے منظور شدہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور کسی بھی غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سینیما انڈسٹری کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبوں کی تکمیل میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ یہ صرف پروڈکشن کے منصوبے نہیں بلکہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور حکومت کے ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں، وزیر اطلاعات نے حکام کو ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات کی موثر تشہیر کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ عوام سندھ حکومت کی کوششوں سے بھرپور آگاہ رہیں۔اجلاس میں حکومت سندھ کی ترجمان سمیتا افضل سید، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمٰن میمن، سلیم خان، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی معیز پیر زادہ، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا عزیز ھکڑو اور ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں