پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آج پیکا ایکٹ قومی اسمبلی سے پاس ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں، اس کا آغاز مریم نواز نے پنجاب سے کیا تھا، ایسے قوانین کا قیام مارشل لا پلس ہے، یہ تمام قوانین صحافت کو دبانے کے لیے کر رہے ہیں، ان قوانین کا نتیجہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانا ہے، یہ تمام ٹی وی چینل کو پی ٹی وی بنانا چاہتے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ ملک ایسے نہیں چلتے، ملک میں لا اینڈ آرڈر نہیں ہے، ملک کو بنانا ری پبلک بنانے کہ کوشش کی جاری ہے، ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Facebook Comments