hukumat se wage board award par amal dar aamad karane ka mutalba

حکومت سے ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور نے مطالبہ کیا کہ حکومت ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد، پریس کونسل اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تعیناتی کے فوری احکامات جاری کرے، ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے صحافتی تنظیموں اورپریس کلب کی مشاورت سے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، پی ایف یو جے دستور کے صدر محمد نواز رضا نے نیشنل پریس کلب میں مختلف اداروں کے صحافیوں کی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور میں شمولیت پر دئیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت آرآئی یوجے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ نے کی جبکہ سنیئر نائب صدرشوکت ملک ، فنانس سیکرٹری مرزا عبدالقدوس ،جوائنٹ سیکرٹریز اختر صدیقی ،ضرار فرید، مظفر بھٹی ،سابق صدر خاور نوا زراجہ، سابق جنرل سیکرٹری ایوب ناصر، ڈاکٹر سعدیہ کمال نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مختلف اداروں کے سنیئر صحافیوں ملک رشید، طاہرجعفری ، راحیل احمد سواتی،اسد جدون ،طارق چوہدری ، عارف ملک ،ریحانہ پروین ،بلا ل عظیمی ، محمد دانش ،محمد جاوید نے آرآئی یوجے دستورمیں شمولیت کااعلان کیااور صحافیوںکی فلاح وبہبود کیلئے عملی جدوجہد کرنے کاعزم کرتے ہوئے کہا صدر نوازرضا کی صحافیوں کیلئے خدمات اور انکے کردار کو دیکھ کر آرآئی یوجے دستور میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں