لاہور ہائیکورٹ نے حکومت اور ملکی اداروں پر تنقید کے الزام میں گرفتار صحافی اظہار الحق کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے اظہار الحق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے قرار دیا کہ بغاوت پر اکسانے کی دفعہ 505لگانے کیلئے مجاز اتھارٹی کی منظوری اور ضابطہ فوجداری کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ وکیل نے کہا کہ صرف میڈیا کو خوفزدہ کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،تین ماہ گزر گئے، ایف آئی اے صحافی کے موبائل اور کمپیوٹر کا فرانزک نہیں کرا سکا۔ ایف آئی اے کی طرف سے کہا گیا کہ ملزم سے ابھی بہت تفتیش کرنا باقی ہے، ضمانت کا حقدار نہیں۔ عدالت نے کہا کہ صحافی کو قید میں رکھنا ہے تو تفتیش اور چالان میں کوئی پیشرفت تو بتائیں کارکردگی آپکی زیرو ہے اور ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے پھرتے ہیں۔
Facebook Comments