پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکزی نائب صدر عرفان آرائیں، ایف ای سی کے ممبران عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، حیدرآبا دیونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ناصر شیخ، نائب صدر عاشق ساند، جنرل سیکریٹری امجد اسلام، جوائنٹ سیکریٹری ندیم اختر، خازن عمران ملک، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، غلام قادر توصیفی، امتیاز کھاوڑ و دیگر نے کہا ہے کہ بول نیوز کے چیئرمین شعیب شیخ کو گرفتار کرکے موجودہ حکومت ایک منصوبے کے تحت میڈیا ورکرز کو اور میڈیا ہاؤسز کو اپنے کنٹرول میں کرنا ہے، پوری دنیا مین آزادی اظہار کیلئے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کئے جاتے ہیں لیکن موجودہ حکومت صحافیوں کو بیروزگار کرنے کے علاوہ روزگار چھینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کبھی اے آر وائی کو بند کیا جاتا ہے تو کبھی بول نیوز کے چیئرمین کو گرفتار کیا جاتا ہے ، اداروں میں کام کرنے والے صحافی معاشی بدحالی کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی صورتحال اب کی جارہی ہے ایسا مارشل لاء دور میں بھی نہیں ہوتا تھا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ صحافتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کریں تاکہ پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج جاسکے۔
حکومت میڈیا ہاؤسز کنٹرول کرنا چاہتی ہے، پی ایف یوجے ورکرز
Facebook Comments