teeno bureau ki waja se zindagi jannat hai

حکومت کو توشہ خانہ اسکینڈل چھوڑنے کا مشورہ۔۔

توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے والے مبینہ خریدار کے سامنے آنے پر اینکر پرسن اقرار الحسن نے حکومت کو اس سکینڈل کو چھوڑ دینے کا مشورہ دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا “میں تیسری بار ٹوئیٹ کر رہا ہوں کہ اگر آپ کو عمران خان کی حکومت کے چار سال میں چند کروڑ کا یہی ایک مشکوک اسکینڈل بار بار پیٹنے کو ملا ہے تو سمجھیں عمران خان تقریباً فرشتہ ہے۔ کیونکہ حکومت میں رہتے ہوئے وہ شخص ایک ایک دستخط سے اربوں روپے بنا سکتا تھا۔” انہوں نے حکومت کو مشورہ  دیتے ہوئے کہا ” چھڈ دیو!! آپ سے نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہزاد اکبر کے کہنے پر فرح گوگی سے دو ملین ڈالر میں توشہ خانہ کی وہ گھڑی خریدی تھی جو عمران خان کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے تحفے میں دی تھی

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں