اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف پانچ ہفتوں کی درآمدات کا زرِ مبادلہ رہ گیا ہے، مختلف فورمز سے موجودہ حکومت کو ملنے والی ہری جھنڈیاں تباہ کن پرفارمنس کی مثالیں ہیں۔اپنے ٹویٹ مین کامران خان نے کہا “عمران خان حکومت کو کسی قیمت پر مدت پوری نہ کرنے دینے کے منصوبہ ساز آگاہ ہوں کہ ان کی شہباز حکومت قوم کی قسمت فیصلے کرنے برٹش ایئرویز کی پروازوں سے لندن پہنچ چکی ہے، پیچھے وطن عزیز میں آج پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس مزید ڈیڑھ فیصد کم ، ڈالراوپن مارکیٹ میں 194 کا ہوگیا، صرف پانچ ہفتوں کی امپورٹ کے زرمبادلہ ذخائر بچے ہیں۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ شہباز زرداری حکومت کے معمارآگاہ ہوں کہ ان کی تشکیل کردہ حکومت کے پہلے ماہ میں معاشی تباہی میں تیزی آئی ہے، ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہوا جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں ڈرامائی کمی، شرحِ سود میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ کامران خان کا کہنا تھ اکہ سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہری جھنڈیاں تباہ کن پرفارمنس کی مثالیں ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)