وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے منظور کردہ قواعد منسوخ کر دیئے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور کی سفارش پر قواعد منسوخ کرنے کی منظوری دے دی گئی، رولز منسوخ ہونے سے ایجنسی غیر فعال ہو گئی۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ دوبارہ فعال ہو گیا ہے، وزارت داخلہ نے کابینہ کے فیصلے سے وزارت آئی ٹی کو آگاہ کر دیا۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی قوانین کو اسٹرکچر نامکمل ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا، اسٹرکچر مکمل ہونے پر نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی قوانین کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی میں آنے والے کیسز بھی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی 2023 میں سوشل میڈیا جرائم کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مستقل ڈی جی، افرادی قوت، تھانوں اور عدالتوں کا قیام نہ ہونے کے باعث ایجنسی قوانین منسوخ کیے گئے۔
حکومت کا یوٹرن، سوشل میڈیا کے نئے قوانین منسوخ۔۔
Facebook Comments