جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ایک سوال پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ احتساب کے ادارے نے میرشکیل الرحمٰن پر مقدمات بنائے ہیں، اگر ان کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو انصاف دینا ہماری ذمہ داری ہے۔اپنے ثبوت عدالت میں پیش کریں، مجھے توقع ہے کہ عدالتوں میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت کی یہ پالیسی نہیں ہے کہ وہ کسی کو کسی مقدمے میں ملوث کر ے، نیب ایک آزاد ادارہ ہے کیونکہ قانون کی نظر میں کوئی مقدس گائے نہیں۔یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ حکومت کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت میڈیا کی آزادی چاہتی ہے اور میڈیا کو چوتھا ستون سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حق پر مبنی بیانیہ عوام تک جانا چاہیے۔
Facebook Comments