imran khan ka naam channels par nashar karne par koi pabandi nahi

حکومت کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دفاع کے لیےڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دے دی بجٹ بھی منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا ونگ حکومتی اقدامات کا دفاع کرے گا اور مخالفین کو مؤثر جواب دے گا۔حکومتی

اقدامات کے دفاع کے لیےڈیجیٹل میڈیا ونگ وزارت اطلاعات و نشریات میں قائم کیا جارہا ہے جس کے لیے 42 ملین روپے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا ونگ 27 افراد پرمشتمل ہوگا جو کہ حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے لیے کوئی رقم مختص نہیں تھی اور اقتصادی رابطہ کونسل(ای سی سی) نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی سمری مسترد کردی تھی۔اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوسی برائے اطلاعاتفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ وزارت خزانہ کا اختیار نہیں ہوتا، ای سی سی نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا بجٹ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں