hatak izzat ke khilaaf adalat jaenge

حکومت بول میں جبری چھانٹیوں کا نوٹس لے، پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کے صدر جی ایم  جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، فنانس سیکرٹری جمیل مرزا اور ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے بول نیوز کی جانب سے سٹاف کے  200 افراد  کو ملازمت سے فارغ کرنے پر  شدید مزمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بول نیوز نے ملک بھر سے 200افراد کو کوئی بقایاجات دئے بغیر ملازمت سے برخواست کر دیا ہے۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے   بول نیوز کے اس صحافت کش فیصلہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نکالے گئے سٹاف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ان کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے  اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات صحافیوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ حکومت سے بھی پر زور مطالبہ  کیا ہے کہ وہ  بول  کی جانب سے جبری چھانٹیوں کا نوٹس لے اور اس طرح کے اقدامات کو روکے تاکہ ورکنگ جرنلسٹ میں تشویش کی لہر کو روکا جا سکے۔ نیز پی ایف یو جے لیڈرشپ نے  حکومت کی جانب سے صحافیوں کے خلاف پیکا ایکٹ پر دوبارہ عمل کرنے بارے مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی خبروں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسے ہر گزقبول نہیں  کریں گے اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں