پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورمحکمہ تعلقات عامہ کے مابین حکومت پنجاب کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے کی قیادت میں 8 رکنی افسروں کے وفد نے اتھارٹی کا دورہ کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ ثمن رائے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ معاہدے کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، پنجاب پولیس اورحکومت پنجاب کے عوام دوست اقدامات کی تشہیر کی جائے گی۔ ڈی جی پی آر ثمن رائے نے کہا پنجاب حکومت کی کارکردگی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے موثر انداز میں عوام تک پہنچائی جائے گی۔

Facebook Comments