hukoomati ittehadi mutahida ne bhi peka qanoon mistrad kardia

حکومتی اتحادی متحدہ نے بھی پیکاقانون مسترد کردیا۔۔

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کی جانب سے لائے گئےآرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کی شکست قرار دیا ہے۔ بہادر آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آرڈیننس سے ان مسائل کا حل نہیں ہوگا یہ خود اپنی شکست کا اعلان ہے، ایم کیو ایم پاکستان خود صحافیوں کے ساتھ مل کر جعلی خبروں کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے آرڈیننس کی حمایت نہیں کی جاسکتی اس آرڈیننس سے کام نہیں چلے گا آرڈیننس سے کام چلانا جہاں پارلیمنٹ ہو وہاں حکومت کی شکست ہے،حکومت کو کس سے خوف ہے اس طرح کے آرڈیننس سے حکومت اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے ایسا آرڈینس جس سے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہو اسکی ایم کیو ایم کسی صورت حمایت نہیں کرسکتی۔۔انہوں نے کہا کہ  کراچی میں صحافی کے ساتھ ہوا جس کے لئے صرف مذمت کافی نہیں رینجرز کو تھانوں کا اختیار دینا اسکا حل نہیں مقامی پولیس کے بغیر غیر مقامی ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔۔صحافی اطہر متین کی ایف آئی آر سندھ حکومت کے خلاف درج ہونی چاہیے،جو کراچی میں صحافی کے ساتھ ہوا اس پر مذمت کافی نہیں مسئلے کا حل یہ نہیں اس وقت سندھ کے شہری علاقوں اور بالخصوص کراچی کی حالت ہے وہ پریشان کن ہےیہ سارے جرائم سرکاری سرپرستی میں ہو رہے ہیں عوام جانتے ہیں کون لیاری گینگ وار کی سرپرستی کرتا تھااور کون دوبارہ کراچی کو جرائم کی آماجگاہ بنا رہا ہے۔۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں