پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ حمد اللہ نے حکومت کے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانون کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ قانون اپنی نوعیت میں ایک ظالمانہ اورسیاہ قانون ہے یہ قانون آزادی اظہار رائے کوسلب کرنے کی کوشش ہے یہ ریگولیٹری اتھارٹی نہیں بلکہ کنٹرولنگ اتھارٹی ہے جس کے تحت حکومت میڈیاکوکنٹرول کرناچاہتی ہے ۔یہ قانون میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف غیراعلانیہ مارشل لاء ہے یہ اتھارٹی غیرآئینی ہےجوکہ آئین کے آرٹیکل 19کے خلاف ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانون کومسترد کردیاہے یہ قانون اپنی نوعیت میں ایک ظالمانہ اورسیاہ قانون ہے۔ یہ قانون آزادی اظہاررائے اورمیڈیاکی آزادی کوسلب کرنیکی کوشش ہے یہ ریگولیٹری اتھارٹی نہیں بلکہ کنٹرولنگ اتھارٹی ہے جس کے تحت حکومت میڈیاکوکنٹرول کرناچاہتی ہے اس قانون کے ذریعے حکومت پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکی طرح سوشل میڈیاپربھی سخت قسم کی سنسرشپ لانا چاہتی ہے۔
