hukoomat ki jaanib se akhbaar froshon keliye pur kashish package ka aelaan

حکومت کی جانب سے اخبارفروشوں کیلئے پرکشش پیکیج کا اعلان۔۔

حکومت نے پاکستان بیت المال کےذریعے اخبارفروش اور اہلخانہ کےعلاج کیلئے6لاکھ روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اخبارفروشوں کے بچوں کے لیے اسکول سے پی ایچ ڈی تک تعلیم کے اخراجات پاکستان بیت المال برداشت کرے گا ، حادثے میں جسمانی معذوری پر مالی امداد اور طبی آلات فراہم کئے جائیں گے، اخبار فروشوں کو تخفیف غربت فنڈ سے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائیگا ، اخبارفروشوں اور انکی فیملی کیلئے پیکچ کا اعلان وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین اور بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بپی نےپریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان اور جڑوں شہروں کے اخبارفروش موجود تھے، پیکچ کے مطابق اخبارفروش کو60ہزار روپے تک بلاسود قرضہ فراہم کیا جائیگا، پیکچ کی فراہمی کیلئے بیت المال میں فوکل پرسن تعینات کیا جائیگا جبکہ ہر ضلع کے بیت المال کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کو درخواست دے سکیں گے ، اخبارفروشوں کی بچیوں کو ووکیشنل ٹریننگ کیلئے 75ہزار روپے تک بلاسود قرضہ فراہم کیا جائیگا، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے  کہ ، اخبار فروش سخت موسموں میں بھی اخبارات گھر گھر تک پہنچانے کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، پاکستان بیت المال نے وزارت اطلاعات کیساتھ ملکر اخبار فروشوں اور انکے اہلخانہ کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا ہے، اخبار فروشوں کے تمام مسائل وزارت اطلاعات ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی، سیکرٹری وزارت اطلاعات زاہدہ پروین نے کہا کہ بیت المال کیساتھ ملکر فیصلہ کیا کہ 6لاکھ روپے اخبار فروش اور انکی فیملی کے علاج کے فراہم کئے جائینگے، پی ایچ ڈی تک کا خرچ بیت المال برداشت کریگی، حادثہ میں جسمانی معذوری پر مالی امداد فراہم کی جائیگی، اخبار فروشوں کوتخفیف غربت فنڈ سود سے پاک قرضہ فراہم کریگا، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ 80ہزار اخبار فروش ہیں،کوویڈ کی وجہ سے یہ تعداد کم ہو کر 22ہزار آچکی ہے اور اخبار فروش متاثر ہوئے ہیں انکو سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں ، بیت المال کی جانب سے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائیگا ، ضلعی دفاتر کو ہدایت دیدی ہے کہ اخبار فروشوں کی درخواستوں کو فاسٹ ٹریک پر چلایا جائے، اخبار فروشوں کے بچوں کی فیسیں اور تمام موذی امراض کے علاج کیلئے فنڈز فراہم کرینگے ، ٹکا خان نے وزیر اطلاعات ،سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی بیت المال کا پیکج کے اعلان پر شکریہ ادا کیا ،شبلی فراز نےکہا کہ ٹکاخان اخبارفروشوں کے موثر وکیل ہیں انہوں نے انکےمسائل کو ہمیشہ موثر انداز میں پہنچایا ہے، آئندہ بھی جب انکوکوئی مسئلہ ہوا تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں