national press club ke salaana intekhabaat nataij ka aelan

ہدف  ہے نیشنل پریس کلب

تحریر: قادر غوری۔۔

پولنگ کے دن کئی مواقع ایسے آئے کہ آزاد جرنلسٹ اور ان کے اتحادی پولنگ رکوا سکتے تھے، لڑائی ہوسکتی تھی مگر ان کا صبر حیران کُن تھا۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ان کے چہرے بتا رہے تھے کہ انہیں ہارنے کا حکم ملا ہے بس انتظار ہے تو صرف اعلان کا ۔

آج نیشنل پریس کلب میں جو ہوا جس طرح ڈوگر نے آگے بڑھ کر صدر انور رضا کے منہ پر سوچا سمجھا تھپڑ مارا یہ تھپڑ نہیں بلکہ فساد سے پہلے ہجوم کی جانب پھینکا جانے والا پتھر تھا۔ایسا لگتا ہے جیسے تھپڑ مارنے کا ٹاسک ملا تھا یا وہ کسی نے شرط لگائی تھی کہ انور رضا کو تھپڑ مار کر دکھاو تو مانیں۔

کوئی بحث نہیں ہوئی کوئی منہ ماری نہیں ہوئی ڈوگر اچانک تالیاں بجاتا ہوا پیچھے سے آیا ایک سیکنڈ رکا اور دوسرے سیکنڈ تھپڑ ماردیا ۔اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ انور رضا نے پہل کی ہوگی سب کچھ صاف صاف نظر آرہا ہے۔

اس کی تیاری ہارنے والے کئی ماہ سے کررہے تھے۔الیکشن سے ایک ماہ قبل نئی جماعت نیشنل جرنلسٹ کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اور ہدف ہے نیشنل پریس کلب

نادیدہ قوتیں اسلام آباد پریس کلب کو کنٹرول میں لینا چاہتی ہیں ورنہ تصادم کے حالات پیدا کرکے پریس کلب کو تالے لگانے کے درپے ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ کمال صاحبہ کو بھی چاہیے کہ ویڈیو سامنے آنے پر اپنا کاندھا ان عناصر کو استعمال نہ کرنے دیں اور الگ ہوجائیں یا کم از کم مذمت کریں

یہ آپ بھی جانتی ہیں جیت جاتیں تب بھی انہیں ملنا کچھ نہیں تھا اتحادیوں اور خود ان کے پارٹی لیڈر کا دباؤ اتنا ہوتا کہ خود سے کوئی کام نہ کر پاتیں۔

آج پریس کلب میں جو کچھ ہوا اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

احتجاج ہر ایک کا حق ہے مگر دیدہ اور نادیدہ قوتوں کا آلہ کار بن کر اپنے ہی گھر اور اپنی ہی فیملی کو نقصان پہنچانا کہاں کی عقل مندی ہے ۔

پریس کلب بند ہوا تو وہ صرف جیتنے والوں کے لیے ہی نہیں ہارنے والے بھی پریس کلب سے محروم ہوجائیں گے لہذا عقل کے ناخن لیں ۔

ہمارے جیسے غیرسیاسی ممبر کا تو صرف اتنا نقصان ہوگا کہ سستا کھانا بند ہوگا مگر آپ جیسے سیاسی ممبرز کا تو لاکھوں کروڑوں اوپر کا پیسہ رک جائے گا ۔

سنا ہے سی ڈی اے نے 2004 سے 2021 تک صحافیوں کو ملنے والے پلاٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

سمجھے پریس کلب کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ایسے میں آپس میں اتحاد ہونا چاہیے نہ کہ سازشی عناصر کے ٹیشو بننا چاہیے ۔۔۔ (قادر غوری)

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں