بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پریس کلب میں مسلح ڈاکو داخل، پریس کلب میں موجود صحافیوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ صحافتی حلقوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی سیکورٹی کامطالبہ بھی کیا ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق حب میں ڈکیتوں نے پریس کلب کے اندر صحافیوں کو لوٹ لیا ۔ ذرائع کے مطابق گڈانی اسٹاپ کے قریب حب پریس کلب میں مسلح ڈاکو داخل کلب میں موجود تین صحافیوں کو اسلحہ کے زور لوٹ کر آسانی سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Facebook Comments