پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سنو نیوز اسلام آباد بیورو کے ایچ آر نے کافی نہ ملنے پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔۔پپو کے مطابق مستعفی افسر پہلے تو اختیارات کی جنگ لڑتا رہا لیکن جمعہ کے روز کافی نہ ملنے پر اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ اپنا استعفا اسٹیشن منیجر کودے کر دفتر چھوڑ گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس بیچارے کے اختیارات صرف ملازمین کی حاضریاں ٹھیک کرنے تک محدود تھے۔پپو نے اسلام آباد بیورو کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ مستعفی ہونے والا ایچ آر کا اکلوتا ملازم تھا ان کے ساتھ ایک ایڈمن منیجر بھی ہوتا تھا ، زیادہ اختیارات ایڈمن منیجر کے پاس تھے کیوں کہ وہ مالکان اور اسٹیشن منیجر کے زیادہ نزدیک ہے۔۔ پپو کےمطابق یہ ایڈمن منیجر پہلے سما کے اسلام آباد بیورومیں کام کرتا تھا، وہاں سے ہم نیوز گیا، ہم نیوز کے بعد سنو نیوزآیا ،یہاں بھی تین بار جاکر واپس آچکا ہے۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد بیورو میں دن میں صرف دو بار چائے دینے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ دوسری طرف اسٹاف کی کمی کےباعث عملہ میں کافی بے چینی اور تلخیاں بڑھتی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے اسٹاف کی آپس میں تلخ کلامی بھی ہوتی ہے، ایک بندے کو کئی کئی گھنٹے ایکسٹرا دینے پڑتے ہیں۔ کیمرہ مینوں کا آپس میں جھگڑا اور اسائنمنٹ ایڈیٹر/رپورٹر کے جھگڑا، اسائنمنٹ پر جانے کیلئے ڈرائیورز کی کمی وغیرہ مسائل کا روز سامنا رہتا ہے۔
کافی نہ ملنے پر بیورو کا ایچ آر افسر احتجاجا مستعفی۔۔۔
Facebook Comments
