تحریر: میر اسامہ
فری لانسنگ ایک ایسا کام ہے جو آپ گھر بیٹھے سر انجام دے سکتے ہیں اور اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔اس میں ہوتا یہ ہے کہ ایک شخص یا ادارہ جس کو کوئی کام کروانا ہےتو اس کے دو طریقے ہیں ایک تو یہ کے وہ باقاعدہ دفتر بنائیں اور اس کام کے لئے کچھ لوگ کام پر رکھیں اس سب کے لیے ادارے کو کافی سارے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وہ بنا دفتر بنائے کسی ایسے شخص کو کام دیں جو یہ کام جانتا ہو اس شخص سے مطلوبہ کام کروائیں اور اُس کو ادائیگی کر دیں اِس طرح متعلقہ کمپنی کو نہ تو کوئی دفتر بنانا پڑے گا اور نہ ہی مستقل کسی شخص کو نوکری پر رکھنا ہو گا۔مثال کے طور پر ایک کنسٹرکشن کمپنی ہے اور اِس کو اپنے کسی پروجیکٹ کے لیے نقشہ جات کی ضرورت ہے تو وہ بجائے اِس کے کہ کسی ڈیزائنر کو مستقل بنیادوں پر اپنے پاس نوکری پر رکھیں اور اُس کے بھاری اخراجات برداشت کریں کمپنی ایسے شخص کو ترجیح دے گی جو کمپنی کا متعلقہ کام اور اپنی فیس وصول کر لے۔
اِس کام کے لیے باقاعدہ ویب سائٹس بنی ہوئی ہیں جو ایسے لوگوں کے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیّا کرتی ہیں جس شخص کو اپنا کوئی پروجیکٹ بنوانا ہوتا ہے وہ اس ویب سائٹ پر پوسٹ کرتا ہے اور جو لوگ اِس کام کو کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں وہ اس کام کے حساب سے قیمت لگاتے ہیں جس بندے کی قیمت مالک کو پسند آ جاتی ہے اِس کو کام دے دیا جاتا ہے اس طرح متعلقہ کمپنی یا شخص بنا کوئی دفتر بنائے اپنا کام کروا لیتے ہیں اور ایسے لوگ جن کو نوکری نہیں مل رہی ہوتی یا جو کاروبار نہیں کر سکتے وہ گھر بیٹھے پیسے کما لیتے ہیں یورپ کے لوگ فری لانسنگ کے بہت زیادہ ترجیح دے رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ ایشیائی ممالک کا رخ کرتے ہیں جن میں پاکستان,بنگلہ دیش اور انڈیا سر فہرست ہیں کیوں کہ یورپ کی نسبت ایشیائی ممالک کے لوگ کم پیسوں میں زیادہ کام کر دیتے ہیں۔
فری لانسر بننے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے قابلیت کے حساب سے کام تلاش کریں ایک دفعہ کوئی کلائنٹ آپکو مِل گیا اور آپ نے اُس کا کام اچھے طریقے سے کر دیا تو پھر آپکو ریگولر کام ملتا رہے گا۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے اردگرد اداروں یا جاننے والوں سے رابطہ کریں اور اُن کو اس بات پر آمادہ کریں کے وہ کام آپ سے کروائیں.اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کام کریں گے کیا؟؟؟تو اگر آپ کے پاس کوئی قابلیت نہیں تو آپ اِس کی باقاعدہ ٹریننگ لے سکتے اس مقصد کے لیے باقاعدہ ادارے موجود ہیں۔۔۔
فری لانسنگ کاموں میں جو کام زیادہ مقبول ہیں اُن میں سے کچھ کام میں یہاں تحریر کرتا ہوں۔۔۔
گرافک ڈیزائنر 2 ویب ڈیزائنر 3 بلاگر 4 ٹرانسلیٹر 5 فوٹو گرافر 6 پروگرامنگ اینڈ سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ 7 کونٹینٹ رائٹنگ 8 ویڈیو ایڈیٹر 9 سوشل میڈیا منیجر 10 پکچر ایڈیٹر
ٹاپ فری لانسر ویب سائٹس کے ایڈریس یہ ہیں
https://www.truelancer.com/freelancers-in-pakistan
یہ تمام باتیں کوئی فرضی نہیں ہیں بلکہ باقاعدہ لاکھوں لوگ اس سے وابستہ ہیں اور اچھی خاصی کمائی بھی کر رہے ہیں
فری لانسنگ سیکٹر میں پاکستان پوری دنیا میں 4th نمبر پر ہے اور پاکستانی فری لانسنگ سے سالانہ 1 billion ڈالر کما رہے ہیں۔۔۔
تو آپ بھی تھوڑی سی ہمت کریں اور اس قافلے میں شامل ہو جائیں اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں.یاد رہے بنا محنت کیے کسی بھی فیلڈ میں کامیابی ممکن نہیں۔۔۔
فری لانسنگ کو مکمل سیکھنے اور سمجھنے کے لۓ بالکل فری کورس کا لنک نیچے دے دیا ہے آپ یوٹیوب پر جا کر فری لانسنگ سیکھ کر گھر بیٹھے اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔https://www.youtube.com/playlist?list=PLuDaS_qIKeXFmw0VMKQ50xoiOzp4s3RSr
(میراسامہ)