سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے رجو ع کرلیا۔دنیا نیوز کے مطابق نامور گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست دے دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی فون ایکس انہوں نے میپل لیف کمپنی سے خریدا، یہ موبائل فون خراب ہونے پر ایک روز قبل اسی کمپنی کو واپس کردیا اور اس فون کے متبادل نیا فون حاصل کیا۔درخواست میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پرانے فون میں موجود ڈیٹا چوری کر کے ان کے دوستوں کو بھجوایا گیا۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے ان کی اور فیملی کی بدنامی ہو رہی ہے لہذا ان ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ایف ائی اے نے درخواست وصول کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ رکوانے بارے گلوکارہ پی ٹی اے سے بھی رجوع کریں گی۔دریں اثنا رابی پیرزادہ نے ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کے بعد اپنے مداحوں کے لئے نیا پیغام جاری کردیا۔۔رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ” جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا”۔ اور ساتھ ہی “ایک فرد کی حفاظت” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
رابی پیرزادہ کی وڈیو لیکس کیسے ہوئیں؟؟
Facebook Comments