how Mawra Hocane Got Degree

ماوراحسین پاس کیسے ہوگئی؟؟

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ماورہ حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔گزشتہ روزماورا حسین نے سوشل میڈیا پرتصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرتی نظر آرہی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے جذباتی پیغامات لکھتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ وکالت کی ڈگری حاصل کرکے کتنی خوش ہیں۔سوشل میڈیا پر ماورا حسین کی تصاویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین نے ماورا کی جانب سے اتنی زیادہ تصاویر شیئر کرانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔کچھ صارفین نے ماورا کی ڈگری کوجعلی قراردیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سارا دن فلمیں، ڈرامے اشتہارات اورفوٹوشوٹ کے بعد فارغ وقت میں چھٹیاں منانے کے بعد بھی ماورا نے پڑھائی کے لیے کیسے اور کہاں سے وقت نکال لیا، ہمیں بھی بتادیں؟۔  ایک اور صارف نے ماورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا میں بھی وکالت کی طالبعلم ہوں وکالت کی ڈگری حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

فرحانہ مید نامی صارف نے اپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے لکھا یونیورسٹی لائف ہمیشہ ہی شاندار ہوتی ہے لیکن ماورا کے پاس یونیورسٹی کے دنوں کی ایک بھی تصویرنہیں ہے، اورہاں جب آپ بہت سارے پیسے خرچ کرتے ہوتو آپ کو ڈگری دے دی جاتی ہے، لوگ آن لائن ڈگری بھی حاصل کرتے ہیں جب کہ ثنا امجد نامی خاتون نے کہا میرا سوال یہ ہے کہ ماورا نے کلاسز کب لیں؟ماہم الیاس نامی صارف نے لکھا ماورا نے پیسے دے کر ڈگری لی ہے، یہ وکالت کی اے بی سی بھی نہیں جانتی اور گریجویٹ ہوگئی۔ حارث خان نامی صارف نے ماورا پر طنز کرتے ہوئے کہا مجھے تو لگ رہا ہے کہ یہ ماورا کے فوٹوشوٹ کی تصاویرہیں۔ سفیر نامی صارف نے سوال کیا کیا ماورا فوٹوگرافر ساتھ لے کرگئیں تھی؟نازیہ نامی صارف نے لکھا برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے، طالبعلم ہفتوں کے ساتوں دن اور24 گھنٹے پڑھائی کرتے ہیں، لہذٰا ماورا کیسے پاس ہوگئی؟(بشکریہ ایکسپریس

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں