پیمرا نے ہائوسنگ پراجیکٹس کی تشہیری مہم این او سی سے مشروط کر دی ،تشہیر مہم کیلئے پیمرا کا این او سی ضروری ہو گا ،پیمرا کا اجلاس چیئرمین محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت ہوا ، اتھارٹی نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور متعلقہ پراجیکٹس کے اشتہارات ٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے متعلق ٹی وی براڈ کاسٹ ریگو لیشن میں ترمیم کی منظوری دی نئی ریگولیشنز کے تحت ملک بھر کے تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس کی ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم چلانے سے بیشتر پیمرا سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہو گا ، بغیر این او سی ہاؤسنگ پراجیکٹس کا اشتہار چلانے پرٹی وی چینلزکیخلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی، پیمرا رولز کے رول 13(1) برائے لینڈنگ رائٹس پرمشن پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جو سفارشات اتھارٹی کو پیش کریگی، اتھارٹی نے پیمرا (ٹیلی ویژن براڈکاسٹ اسٹیشن آپریشنز)ریگولیشنز 2012ترمیم شدہ 2019کی ریگولیشن 6(5) میں ترمیم کی منظوری بھی دی ، اتھارٹی نے ایف ایم ریڈیو لائسنس یافتہ کمپنی میسرز پبلک میڈیا انٹرٹینمنٹ سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مینجمنٹ میں تبدیلی اور نئے ڈائریکٹرزو شیئرہولڈرز کی شمولیت کی درخواست منظور کر لی ۔
ہاؤسنگ پراجیکٹس کی تشہیر، پیمرا سے اجازت لازمی۔۔
Facebook Comments