Hospitals main Sahafiyon ky Dakhly pr Pabandi Inquiry ka Hukum

اسپتال میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی،انکوائری کا حکم

سوات میں سول اسپتال بریکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں کے داخلے پر پابندی کا ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ٹیم تشکیل دیدی،اسپتال کے انچارج ڈاکٹر فخر عالم نے میڈیا کے نمائندوں کے داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے،اس فیصلے کے خلاف سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور سینئر صحافیوں نے صدر نیاز احمد خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا سے ملاقات کی،جس میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیرین ذادہ،نائب صدر شوکت علی،جنرل سیکرٹری سعید الرحمن،سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین سیدشہاب الدین،سلیم اطہر،فضل خالق خان،عیسیٰ خانخیل،انورانجم اور بریکوٹ کے آزاد پریس کلب کے عہدیدار شامل تھے،جنہوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کو بریکوٹ اسپتال انتظامیہ کے خلاف تحریری شکایت درج کی،اس موقع پر ضلع کونسل سوات میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر سوات نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ڈپٹی ڈی ایچ او اور سوات الیکٹرانک ایسوسی ایشن کے صدر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی اور انہیں تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں