neji channel ke khilaaf saeed khani ke kuch muqdamaat

اسپتالوں کاصحافیوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے سے انکار۔۔

کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر بھی سندھ حکومت کا وی آئی پی پروٹوکول برقرار،صحافیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا ۔تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کا شکارہونے والے وزیر تعلیم ومحنت سندھ سعید غنی سے رابطے میں رہنے والے صحافیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے سےاوجھا ، آغاخان ، ڈاؤمیڈیکل اور انڈس اسپتال نے انکارکردیا ۔جس کے بعدصحافیوں نے کورونا وائرس کا پرائیوٹ ٹیسٹ کروایا۔جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے نجی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، البتہ اس معاملے کا علم نہیں ، لیکن میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ صحافیوں کے ساتھ ایسا سلوک روانہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے لیے سائیں سرکار نے مشترکہ تنظیموں کا اجلاس بلایا تھا ، جس میں سعیدغنی سمیت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور صوبائی اسمبلی کے رکن عبدالرشید اوردیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں