peca ke khilaaf darkhuasto par samaat na ho saki

اسپتال ملازمین کے خلاف پوسٹ لگانے پر پیکا کیس رجسٹرڈ۔۔

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ اکبر علی کے خلاف جعلی آئی ڈی سے پوسٹ اپلوڈ کرنے پر درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اکبر کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدو شریف ہسپتال میں ٹیکنیشن کی پوسٹ پر تعینات ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے ایک جعلی آئی ڈی سے ہسپتال ملازمین کے خلاف پوسٹ کی تھی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پیکا قانون کے تحت مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی وحید مراد کی پیکا قانون کے مقدمے میں گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کر دیا تھا، عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر انہیں 2 روز کے لیے ایف ائی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں