پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) نے صحافی احمد نورانی کے گھر پر دھاوا بولنے، اہل خانہ پر مبینہ تشدد اور ان کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمت کی اور اس حملے کو آزادیِ صحافت پر حملہ قرار دیا۔ پی یو جے نے فیروز والا پولیس کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروز والا میں کوریج کے لیے ائے ہوئے صحافیوں اور کیمرا مینوں کے خلاف مقدمے کے اندراج پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سے ریاستی جبر کا ایک اور کھلا مظہر قرار دیا ہےاپنے ایک بیان میں پی یو جے کے صدر منصور ملک، سینئر نائب صدر ظہیر شیخ، نائب صدر ممتاز سلیم لنگا، جنرل سیکرٹری عامر ملک، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید آفاق علی زیدی، جوائنٹ سیکرٹری علی جعفری، خزانچی وقاص خلیل اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ نامعلوم افراد کا احمد نورانی کے گھر پر دھاوا حکومتی رٹ پر ایک سوالیہ نشان ہے، جس کی وجہ سے صحافی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کے نافذ ہونے باوجود نامعلوم افراد کی جانب سے ماورائے عدالت کاروائی حکومت کے لئے باعث شرم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحافی احمد نورانی کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور یکطرفہ کارروائی سے باز رہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ احمد نورانی کے بھائی کو فوراً رہا کیا جائے۔

اسپتال میں کوریج کیلئے جانے والے صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج۔۔
Facebook Comments