honey trap case tafteeshi afsar jaarah keliye talb

ہنی ٹریب کیس،تفتیشی افسر جرح کیلئے طلب۔۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغواء کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو جرح کیلئے طلب کرلیا۔اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر کیس کی سماعت کی، دوران سماعت گرفتار ملزم آمنہ اور حسن شاہ سمیت دیگر کو عدالت پیش میں کیا گیا، مقدمے کے مدعی خلیل الرحمان قمر جرح کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکلاء نے خلیل الرحمان قمر سے بیان پر جرح مکمل کی، عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت  منگل  تک ملتوی کردی۔تھانہ سندر پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت جمع کروا رکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں