ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر حسن شاہ سمیت دیگر شریک ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے جلد عدالت میں جمع کروایا جائے گا مہلت دی جائے۔عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔شریک ملزمان میں حسن شاہ، تنویر احمد، قیصر عباس، رشید احمد، فلک شیر، میاں خان، یاسر علی، جاوید اقبال، ذیشان قیوم اور معمون حیدر شامل ہیں۔