Amna Urooj case Khalil Ur Rahman Qamar

ہنی ٹریپ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد۔۔

معروف ڈرامہ نگار خلیل رحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خلیل الرحمان قمر اغوا و ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس کی جانب سے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے کیس میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی  جبکہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت قلم بند کرانے کیلیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں