معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج پر تشدد کے الزام میں پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزمہ کی والدہ کی درخواست پر 2 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزمہ آمنہ عروج کی حراستی تشدد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے ساتھ ہی عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کرکے کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا کہ آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، دوران حراست ملزم پر تشدد کرنا قانون کے تحت جرم ہے، ملزمان کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہیں۔
Facebook Comments