amna urooj gang ko maaf nahi karunga

ہنی ٹریپ کیس، ماسٹرمائنڈ قابو آگیا۔۔

معروف ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔دوران سماعت ملزمہ آمنہ عروج نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حسن شاہ میرا منہ بولا بھائی تھا، وہ اس میں ملوث ہے۔آمنہ عروج نے کہا کہ جج صاحب مجھے پھنسایا گیا ہے، میں نے رقم نہیں لی، حسن شاہ نے میری ویڈیو بھی وائرل کی، حسن شاہ اور خلیل الرحمان نے مجھے بلیک میل کیا۔جس پر خلیل الرحمان قمر کے وکیل نے کہا کہ جج صاحب میرا موکل درویش آدمی ہے۔وکیل کی اس بات پر اے ٹی سی جج بولے درویش آدمی تو صبح 4 بجے تہجد پڑھ رہا ہوتا ہے، یہ کیسا درویش آدمی ہے؟آرگنائز کرائم یونٹ لاہور نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کے آخری 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس نےہنی ٹریپ گینگ کےماسٹرمائنڈکوساتھی سمیت گرفتارکرلیا،پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم حسن شاہ اورساتھی رفیق کوپشاورسےگرفتارکیا گیا،ملزم نےخلیل الرحمان قمرکی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی۔پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم خواتین سمیت 12ارکان پرمشتمل گروہ کامرکزی کردار ہے۔گرفتار کئے جانے والوں میں مرکزی ملزم حسن شاہ اور اس کا ساتھی محمد رفیق شامل ہیں جبکہ ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان بھی دے دیا ہے۔مرکزی ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر آمنہ عروج کے گھر اسے کاسٹ کرنے نہیں گیا، خلیل الرحمان قمر غلط ارادے سے آمنہ عروج کے گھر گیا تھا۔ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ ماسٹر مائنڈ حسن شاہ نے خلیل الرحمان قمر کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیو بنائی، امنہ عروج اور خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔ویڈیو کے مطابق خلیل الرحمان قمر، آمنہ عروج کے ساتھ پہلے صوفے پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، لیک کی گئی ویڈیو میں معروف ڈرامہ نگار برہنہ حالت میں دکھائی دیئے۔پولیس نے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ میں مرکزی کردار حسن رضا سے مزید تفتیش جاری ہے، کیس میں ملوث خاتون سمیت تمام 12 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں