honey trap case madi drama nigaar gawahi keliye talb

ہنی ٹریپ کیس، مدعی ڈرامہ نگار گواہی کیلئے طلب۔۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنی ٹریپ کر کے اغواء برائے تاوان کیس کے مدعی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو  گواہی کیلئے طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےمقدمے پر سماعت کی،عدالت نےمقدمے کےمدعی خلیل الرحمان قمرکوکل بیان ریکارڈ کرانے کیلئےطلب کرلیا،سماعت کےدوران سرکاری گواہ سب انسپکٹر شبیراعوان کے بیان پر جرح کی جو کل بھی جاری رہے گی۔ملزموں کےوکلا الگ الگ سرکاری گواہ کے بیان پر جرح کر رہے ہیں،ملزمہ آمنہ  اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نےڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی درخواست پر انہیں تاوان کیلئے اغوا کرنےکا مقدمہ درج کیا ہے،لاہور ہائیکورٹ نےمقدمے پرجلد فیصلہ کرنےکا حکم دے رکھا ہے، تھانہ سندر پولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں