Holidays cancelled in information ministry

محکمہ اطلاعات میں چھٹیاں منسوخ۔۔۔

محکمہ اطلاعات و آرکائیوز حکومت سندھ کی مجاز اتھارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ادارے کے تمام افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ملک کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی محکمہ اطلاعات سندھ نے اپنے تمام افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم سوائے زچگی اور طبی بنیادوں پر محکمہ اطلاعات کے ملازمین کو اس حکمنامے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔چھٹیوں کی منسوخی کے لیے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفتر کے اس حکم نامے کی تعمیل فوری طور پر کریں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں