شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اور اہلیہ اداکارہ حرا مانی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ، اداکار مانی کے ساتھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اداکار جوڑی کو سمندر کے کنارے بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد خوشی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اللہ کا شکر ہے کہ ہم دونوں کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں‘۔حرا نے اپنی پوسٹ میں ان کے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ 19جنوری کو حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

Facebook Comments